ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

بستر مرگ پر آخری سانسیں لیتا نوجوان بیٹا اور ہمت کی تصویر بنی ماں: سلام وینکی کا ٹریلر ریلیز

اشتہار

حیرت انگیز

معروف اداکارہ کاجول کی نئی فلم سلام وینکی کا ٹریلر جاری کردیا گیا، فلم میں کاجول ایک بیمار بچے کی ماں کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

بھارتی ڈائریکٹر ریواٹھی مینن کی ہدایت کاری میں بننے والی بالی ووڈ فلم سلام وینکی کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

فلم میں کاجول ماں کا کردار ادا کر رہی ہیں جس کا نوجوان بیٹا کسی لاعلاج موذی بیماری کا شکار اور وہیل چیئر پر ہے۔

ٹریلر میں دونوں ماں بیٹوں کے کئی جذباتی لمحات دکھائے گئے ہیں۔

ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ بیمار نوجوان اپنی آخری خواہش کی تکمیل چاہتا ہے لیکن اس کی ماں سجاتا (کاجول) اسے پورا کرنے سے انکاری ہے، وہ بیٹے کی بیماری کے دوران اس کی ہمت بندھانے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔

ٹریلر کے آخر میں معروف اداکار عامر خان کی جھلک بھی دکھائی گئی ہے۔ فلم کو رواں برس 9 دسمبر کو تھیٹرز میں نمائش کے لیے پیش کردیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں