اشتہار

برطانیہ میں "سلاد” کا بحران کب تک رہے گا؟

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : برطانیہ میں اشیائے خورد و نوش کی قلت کے باعث کچھ پھلوں اور سبزیوں کی فروخت محدود کردی گئی ہے، مقامی حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ صورتحال ایک ماہ تک جاری رہ سکتی ہے۔

حکام کے مطابق شہریوں کو ٹماٹر، کھیرے اور کالی مرچ سمیت سلاد کے دیگر اجزاء کی مزید قلت کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

برطانیہ کی ماحولیات خوراک اور دیہی امور کی وزیر تھریس کوفی نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ متعلقہ صنعت کے خوردہ فروشوں کے ساتھ بات چیت کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ موجودہ صورت حال بہتر ہونے میں مزید دو سے چار ہفتے لگ سکتے ہیں۔

- Advertisement -

برطانیہ اور نیدرلینڈز کے گرین ہاؤسز میں موسم سرما کی کم پیداوار کی وجہ سے یہ بحران مزید بڑھ گیا ہے کیونکہ توانائی کے اخراجات زیادہ ہیں، سوشل میڈیا سپرمارکیٹوں میں پھلوں اور سبزیوں کے خالی شیلفوں کی تصاویر سے بھرا ہوا ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے ٹیسکو، آلڈی، ایسڈا اور موریسنز نامی بڑی سپرمارکیٹوں نے سبزیوں کی فروخت محدود کرنے کی وجہ اسپین اور مراکش میں موسمی حالات اور سپلائی میں درپیش مشکلات کو قرار دیا ہے۔

اس کے علاوہ جرمن مارکیٹ چین آلڈی کی برطانوی شاخ سمیت موریسنز نے بھی اسی طرح کے اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے سلاد پتہ کی فروخت کی بھی حد مقرر کردی ہے۔ اس سے ایک روز قبل ہی ایسڈا سپرمارکیٹ نے مجموعی طور پر آٹھ سبزیوں اور پھلوں کی فروخت پر حد مقرر کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں