تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

مشہور برانڈ کا سلاد کھانے سے درجنوں افراد کی حالت بگڑ گئی

ڈیس مونس لووا: امریکا میں برانڈڈ سلاد کھانے سے مختلف ریاستوں میں درجنوں افراد بیمار پڑ گئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے مختلف ریاستوں میں مشہور برانڈ کے سلاد سے شہریوں کے بیمار ہونے کی اطلاع پر اسٹورز سے ہزاروں کی تعداد میں سلاد کے پیکٹ واپس منگوا لیے۔

مشہور برانڈ نے گزشتہ چند روز میں مغربی ریاستوں میں سلاد کی بڑی کھیپ کی ترسیل کی تھی اور اسٹورز سے شہریوں نے اسے خرید کر کھایا جس سے کئی افراد بیمار پڑ گئے اور انہیں ہیضہ کی شکایت ہوئی۔

حکام کو معلوم ہوا ہے کہ سلاد ہیضے کا سبب بننے والا سائکلوسپوریسیس سے آلودہ تھا جس سے 7 ریاستوں کے 100 سے زائد افراد متاثر ہوئے اور طبیعت بگڑنے پر 19 افراد کو اسپتال میں داخل کروایا گیا۔

اسہال ، بھوک میں کمی ، وزن میں کمی ، تنگی ، بڑھتی ہوئی گیس ، متلی ، تھکاوٹ ، الٹی ، اور کم درجہ کا بخار، سائکلوسپوریسیس کی علامات میں شامل ہوسکتے ہیں۔

علاج کے بغیر یہ علامات کئی ہفتوں سے ایک ماہ یا اس سے زیادہ عرصے تک رہ سکتی ہیں، وہ افراد جن کی صحت خراب ہے یا جن کا مدافعتی نظام کمزور ہے انھیں شدید یا طویل بیماری کا زیادہ خطرہ ہوسکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -