پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

غیر ملکی ایئرلائن نے پشاور کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: عمان کی ایئرلائن ’سلام ایئر‘ نے پاکستان کے شہر پشاور کے لیے اپنا فلائٹ آپریشن شروع کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق عمان میں قائم ایئرلائن سلام ایئر کی فلائٹ پہلی مرتبہ پشاور باچا خان انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچی، پشاور پہنچنے پر افتتاحی فلائٹ کو ٹیکسی وے پر فائر ٹینڈرز نے روایتی واٹر سلوٹ پیش کیا۔

سلام ایئر کی مسقط سے پشاور پہلی پرواز صبح 3 بجکر 13 منٹ پر پہنچی، سلام ایئر کے منیجنگ ڈائریکٹر اور ڈائریکٹر آپریشنز بھی اسی فلائٹ سے پشاور پہنچے۔

اس موقع پر سلام ایئر گروپ اور مینزیز- رائل ایئرپورٹ سروسز (ایم – آر اے ایس) کے اعلیٰ عہدیداران موجود تھے، سلام ایئر نے ہفتہ میں دو مرتبہ پیر اور جمعرات کو مسقط سے پشاور فلائٹس شروع کی ہیں۔

ایم – آر اے ایس اور سلام ایئر کی جانب سے سی آئی پی لاؤنج میں ایک مختصر تقریب کا اہتمام بھی کیا گیا، جس میں ڈپٹی اے پی ایم، ڈیوٹی ٹرمینل مینیجر (ڈی ٹی ایم) اور ایئرپورٹ سروسز ٹیم نے سول ایویشن کی نمائندگی کی۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں