کراچی : قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کے تمام افسران و ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ منظور کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن کے تمام ملازمین کے لئے اچھی خبر آگئی ، پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی گئی۔
پی آئی اے کے تمام افسران و ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ منظور کرلیا گیا، تنخواہوں میں اضافہ وفاق کے اعلان کے بعد بورڈمیٹنگ میں منظور کیا گیا۔
تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کے بعد ریٹائرڈملازمین کی پنشن بھی بڑھنے کا امکان ہے۔