بدھ, اکتوبر 23, 2024
اشتہار

تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں25 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ1 سے 16 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد جب کہ گریڈ 17 سے 22 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

وفاقی پنشنرز کی پینشن میں 15 فیصد اضافے کا بھی نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

وفاقی حکومت نے مہنگائی کے پیش نظر سرکاری ملازمین کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے تنخواہوں اور پینشن میں اضافے کا اعلان کیا تھا۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال 2004-25 کا بجٹ پیش کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ گریڈ ایک سے 16 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اور گریڈ 17 سے 22 تک کی تنخواہوں میں20 فیصد اضافہ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا تھا کہ ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پینشنز میں 15 فیصد اضافہ کیا جارہا ہے جب کہ کم از کم ماہانہ اجرت 32 ہزار سے بڑھا کر 37 ہزار کرنے کر دی گئی ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ مالی مشکلات کے باوجود سرکاری ملازمین کی مشکلات کا احساس کیا مہنگائی کی وجہ سے لوگوں کی قوت خرید متاثر ہوئی، پاکستان کو ڈھانچہ جاتی اصلاحات کی ضرورت ہے اصلاحات سےکم شرح نمو کے چکر سے باہر نکالا جا سکےگا، معیشت کو حکومت کی بجائے مارکیٹ بنیاد پر چلنے والی بنایا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں