جمعرات, مارچ 20, 2025
اشتہار

مردہ گائے کے گوشت کی فروخت کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

خان پور: صوبہ پنجاب میں پولیس نے مردہ گائے کے گوشت کی فروخت کی کوشش ناکام بنادی۔

تفصیلات کے مطابق خان پور شہر کے علاقے صدر میں پولیس نے اہم اطلاع پر کارروائی کی اور کاروباری شخص کے کالے دھند کی سوچ خاک میں ملادی، پولیس نے مردہ گائے کا گوشت تلف کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چک 4 پی کے قریب پک اپ سے مردہ گائے برآمد کرکے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔ جبکہ گوشت کا مالک فرار ہوگیا، واقعے کے خلاف پنجاب سلاٹرکنٹرول ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

انچارج سلاٹر ہاؤس ڈاکٹر نعمان نے بتایا کہ جانور کا بدبودارگوشت تلف کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ مردہ گوشت کے فروخت کا یہ پہلا واقعہ نہیں اس سے قبل بھی پولیس متعدد کارروائیوں کئی ملزمان کو گرفتار کرچکی ہے، جنہیں جرمانے کے بعد رہا کیا گیا۔

ماضی میں کتے اور گدھے کے گوشت کی فروخت کا بھی انکشاف ہوچکا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں