جمعرات, ستمبر 19, 2024
اشتہار

کراچی میں مردہ جانوروں کے گوشت کی فروخت کا انکشاف، کہاں سپلائی ہوتا؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : مردہ جانوروں کے گوشت کی فروخت کا انکشاف سامنے آیا ، پولیس نے بتایا کہ یہ گوشت ہوٹلوں اور دکانوں میں فروخت کیا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس نے مردہ جانوروں کا گوشت فروخت کرنیوالے ملزمان کو گرفتار کرلیا ، ابراہیم حیدری پولیس نے جمعہ خان گوٹھ سے ملزمان کو گرفتارکیا۔

پولیس نے بتایا کہ گرفتارملزمان سے 356کلو گوشت اوررکشہ برآمدکیاگیا ہے ، ملزمان مردہ جانوروں کاگوشت ہوٹلوں،دکانوں میں فروخت کرتے تھے۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکےتفتیش کاآغازکردیا۔

دوسری جانب لاہور میں مردہ مرغیوں کے گوشت کی سپلائی کا نیٹ ورک چلانے والی خاتون کو گرفتار کرلیا گیا، ٹولنٹن مارکیٹ میں گودام سے برآمد مضرصحت گوشت تلف کردیا گیا۔

فوڈاتھارٹی کا کہنا تھا کہ میٹ شاپ میں مردہ مرغیوں کاگوشت چھپ کرتیارکیاجارہاتھا، چھاپےکےدوران مزاحمت کی گئی تاہم خاتون اور اس کے بیٹے پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں