تازہ ترین

کراچی میں مذہبی جماعت کے عہدیدار سلیم کھتری قاتلانہ حملے میں جاں بحق

کراچی : بلال کالونی میں مذہبی جماعت کے عہدیدار سلیم کھتری قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بلال کالونی کی حدود میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ، جس میں مذہبی جماعت کے عہدیدار سلیم کھتری جاں بحق ہوگئے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ موٹرسائیکل پر چار مسلح ملزمان آئے جنہوں نے حملہ کیا ، ابتدائی طور پر جاں بحق شخص سلیم کھتری کو 6 گولیاں لگیں۔

حکام کا کہنا تھا کہ سلیم کھتری پان کی دکان پر موجود تھے کہ ون ٹو فائیو موٹرسائیکلوں پر چار ملزمان آئے اور اندھا دھندفارئرنگ کرکے فرار ہوگئے۔

پولیس نے بتایا کہ جائے وقوع سے مزید تفصیلات حاصل کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں : کراچی میں فائرنگ، مولانا عبد القیوم صوفی جاں بحق

گذشتہ روز کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 9 میں نامعلوم ملزمان کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں مولانا عبد القیوم صوفی جاں بحق ہوگئے تھے۔

پولیس نے بتایا تھا کہ مقتول مولانا عبدالقیوم صوفی نماز پڑھا کر واپس گھر آرہے تھے کہ انہیں نشانہ بنایا گیا، موٹر سائیکل سوار 2ملزمان نے مقتول کو نشانہ بنایا، مقتول کے سر پر ایک گولی لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی۔

Comments

- Advertisement -