منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

سلیم ملک کا پی سی بی سے کوچنگ کی اجازت دینے کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: میچ فکسنگ میں تاحیات پابندی کی سزا پانے والے سابق کپتان سلیم ملک نے پی سی بی سے کوچنگ کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلیم ملک نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ کئی کھلاڑیوں کو فکسنگ کی سزا کے بعد کھیلنے یا کوچنگ کا موقع ملا، مجھے بھی کوچنگ کرنے کا اختیار دیا جائے۔

سلیم ملک کا کہنا ہے کہ 2008 میں عدالت نے مجھے کلین چٹ دے دی تھی، اس کے باوجود کام کرنے نہیں دیا جاتا، انہوں نے چیئرمین پی سی بی احسان مانی سے اپیل کی کہ مجھے ملک کی خدمت کرنے کا موقع دیں کسی بھی سطح پر کوچنگ کرنا چاہتا ہوں۔

واضح رہے کہ سلیم ملک پر 2000 میں میچ فکسنگ انکوائری کے بعد تاحیات پابندی لگائی گئی تھی جسے سیشن کورٹ نے آٹھ سال بعد ختم کردیا تھا۔

سابق کرکٹرز انضمام الحق، ثقلین مشتاق اور راشد لطیف نے مطالبہ کیا ہے کہ سلیم ملک کو دوسرا موقع ملنا چاہئے۔

یاد رہے کہ 1981 سے 1999 تک پاکستان کے لیے 100 سے زیادہ ٹیسٹ میچز اور 283 ایک روزہ میچ کھیلنے والے سلیم ملک نے 12 ٹیسٹ میچوں اور 34 ایک روزہ میچوں میں کپتانی کے فرائض بھی انجام دئیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں