اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

پی پی رہنما کی روس سے سستا تیل خریدنے کیلیے انوکھی منطق

اشتہار

حیرت انگیز

”سوال چنا جواب گندم“ روس سے سستا تیل خریدنے کے سوال پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سلیم مانڈوی والا نے انوکھی منطق پیش کر دی۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ”اعتراض ہے“ اینکر پرسن عادل عباسی نے سوال کیا کہ روس کی ایمبسی کا بیان آیا کہ پاکستان چاہے تو وہ روس سے سستا تیل لے سکتا ہے۔

جواب میں سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ خط تو ان کے پاس پڑا ہے لیکن ابھی تک تو جواب نہیں آیا، خط لکھنے سے کچھ نہیں ہوتا اس کے لیے روس میں جا کر بیٹھنا پڑتا ہے۔

مزید پڑھیں: بڑھتی لوڈشیڈنگ پر پیپلز پارٹی کے رہنما کی عجیب منطق

رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ عمران خان نے 4 ماہ تک چیزوں کی قیمتوں کو روک کر رکھا، عمران خان معیشت پر سیاست کر رہے تھے، عمران خان بھی روس سے تیل لے رہے تھے لیکن کیا انہوں نے لیا؟

سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ لیٹر لینے سے کام نہیں بنتا، وہاں جا کر بات کرنا پڑتی ہے، روس کی جانب سے لیٹر پر کوئی جواب نہیں آیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں