بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

سلیم شہزاد منظر عام پر آگئے، الطاف حسین سے لاتعلقی اور وطن واپسی کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ایم کیو ایم لندن رابطہ کمیٹی کے رکن سلیم شہزاد دو برس بعد منظر عام پر آگئے اور جلد پاکستان آنے کا اعلان کردیا، ان کا کہنا تھا کہ ساڑھے تین برس سے ایم کیو ایم کا حصہ نہیں، را فنڈنگ کرتی ہے ایم کیو ایم کو لیکن یہ نہیں پتا کہ رقم ماہانہ آتی ہے یا ہفتہ وار،جلد پاکستان واپس آرہا ہوں، معاملات حل ہوجائیں گے۔


Heard about RAW funding to MQM: Saleem Shahzad by arynews

را سے فنڈنگ کے معاملے پر آواز بلند نہیں کی، سلیم شہزاد


Saleem Shahzad vows to support Sattar, MQM… by arynews

اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں میزبان کاشف عباسی سے ٹیلی فونک گفتگو میں لندن سے بات کرتے ہوئے سلیم شہزاد کا کہنا تھا کہ سننے میں آتا تھا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را ایم کیو ایم کو بھاری فنڈنگ کررہی ہے، تاہم یہ نہیں پتا کہ رقم ہفتہ وار آتی تھی یا ماہانہ بنیاد پر، سلیم شہزاد نے کہا کہ ایم کیو ایم میں اب کرپٹ اور دہشت گرد عناصرکی ضرورت نہیں، جرائم پیشہ عناصر سے کہتا ہوں کہ وہ ایم کیو ایم چھوڑ دیں۔

الطاف حسین نے اپنی تقریر سے  سب کچھ ختم کردیا

انہوں نے کہا کہ الطاف حسین نے اپنی تقریر کے ذریعے سب کچھ ختم کردیا،پاکستان مخالف بات کردیں تو باقی کیا رہ گیا، ہمیں مرنا جینا پاکستان میں ہے اور یہیں رہنا ہے، پہلے دن بھی پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا اور آج بھی لگاتا ہوں، کرپشن کی نشاندہی کرنے پر رکن رابطہ کمیٹی سے آگے نہ بڑھ سکا۔

جلد پاکستان آرہا ہوں، کئی معامالات حل ہوجائیں گے

سلیم شہزاد نے کہا کہ فاروق ستار کچھ دنوں میں معاملات اپنے کنٹرول میں کرلیں گے اور فاروق ستار کے ہاتھ میں تمام معاملات ہوں گے۔الطاف حسین کے متعلق کنفیوژن کچھ دنوں میں دور ہوجائے گی، میں جلد پاکستان آرہا ہوں، کئی معامالات حل ہوجائیں گے، فاروق ستار اور میری ترجیح ہے کہ کراچی کے امن کو برقرار رکھا جائے، بانی ایم کیو ایم غدار ہیں اس کا جواب جلد مل جائے گا۔

متحدہ میں دہشت گردوں کی ضرورت نہیں، سلیم شہزاد

سلیم شہزاد نے کہا کہ ایم کیو ایم میں اب کرپٹ اور دہشت گرد عناصرکی ضرورت نہیں، جرائم پیشہ عناصر سے کہتا ہوں کہ وہ ایم کیو ایم چھوڑ دیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں