منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

ایم کیوایم پر بڑا مشکل وقت ہے،مستقبل میں مزید مشکلیں آئیں گی،سلیم شہزاد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ایم کیو ایم کے سابق رہنما سلیم شہزاد نے کہا کہ ایم کیوایم پر بڑا مشکل وقت ہے، مستقبل میں مزید مشکلیں آئیں گی، 16دسمبر کو اورنگی ٹاون میں ایک جلسے سے خطاب کروں گا۔

تفصیلات کے مطابق سٹی کورٹ میں جلاوٴ گھیراوٴ، ہنگامہ آرائی مقدمہ پر ایم کیو ایم کے سابق رہنما سلیم شہزاد کیخلاف مقدمے کی سماعت ہوئی، سلیم شہزاد،ایس ایس پی ملیر راو انوارعدالت میں پیش ہوئے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلیم شہزاد نے کہا کہ متحدہ لندن کی طرف سے یادگارشہدا پر جانے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہیئے، متحدہ لندن کے کارکن تصادم سے گریز کریں۔

سلیم شہزاد کا کہنا تھا کہ 16دسمبر کو اورنگی ٹاون میں ایک جلسے سے خطاب کروں گا، ہماری پارٹی میں متحدہ کارکن ضرور شامل ہونگے، کوئی عہدیدار نہیں ہوگا، کورکمیٹی پریس کانفرنس میں پارٹی کا نام اورعہدوں کا اعلان کریگی۔

ایم کیو ایم کے سابق رہنما نے مزید کہا کہ ایم کیوایم پر بڑا مشکل وقت ہے، مستقبل میں مزید مشکلیں آئیں گی۔


مزید پڑھیں :  ایم کیو ایم کے سابق رہنما سلیم شہزاد کا نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان


سلمان مجاہد کے پی ایس پی میں شمولیت پر انکا کہنا تھا کہ سلمان مجاہد کی طرح اور بھی لوگ متحدہ کو چھوڑیں گے،جو لوگ نالاں ہیں وہ کہیں نہ کہیں تو جائیں گے۔

یاد رہے چند روز قبل ایم کیو ایم کے سابق سینئر رہنماء سلیم شہزاد نے نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارےدروازے سب کے لئے کھلے ہیں، ہماری پارٹی میں چائناکٹنگ والے ہونگے نہ ٹارگٹ کلر اور نہ ہماری پارٹی میں ڈرائی کلین والے شامل ہونگے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئرکریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں