کراچی: ایم کیوایم رہنما سلیم شہزاد نے مصطفیٰ عزیزآبادی اور واسع جلیل کی ٹوئٹس کو غیر اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ان دونوں افراد کی کوئی اہمیت نہیں ہے‘‘۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوزکےپروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سلیم شہزاد کا کہنا تھا کہ مصطفیٰ عزیزآبادی اورواسع جلیل کی کوئی اہمیت نہیں ہے، ندیم نصرت کابیان اور واضح پالیسی کیوں نہیں آرہی؟ ندیم نصرت جیسےلوگوں کی وجہ سےپارٹی کایہ حال ہورہاہے۔ انہوں نے 2013 سے ایم کیو ایم میں کنونیر کا عہدہ حاصل کیا تو ایم کیو ایم زوال کی طرف گئی ہے۔
پڑھیں : قومی اسمبلی میں قرارداد لانے کا فیصلہ واپس، لندن قیادت کو جواب نہ دینے کا حکم
سلیم شہزاد نے مزید کہاکہ ’’ ڈاکٹرعاصم کیس سےان کانام نکالا گیاتو میں پاکستان آنےکوتیار ہوں تاکہ پوری حقیقت قوم کےسامنےبیان کرسکوں‘‘۔
مزید پڑھیں: مائنس ون فارمولا قبول نہیں، لندن قیادت کا پہلا رد عمل سامنے آگیا
پاک سرزمین کے رہنماانیس ایڈووکیٹ نےکہاکہ انہیں معلوم تھاکہ قائد ایم کیو ایم خاموش نہیں بیٹھیں گے، واسع جلیل نے اپنی مرضی سے ٹوئٹ نہیں کیے بلکہ اُن سے یہ ٹوئٹ کروائے گئے ہیں۔