کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے سابق رہنما سلیم شہزاد دبئی سے پاکستان کے لئے روانہ ہوگئے، وطن واپسی سے قبل انہوں نے پاکستان میں قیام امن کے لئے دعا کی.
تفصیلات کے مطابق لندن میں مقیم ایم کیو ایم سابق رہنما سلیم شہزاد دبئی سے پاکستان کے لئے روانہ ہوگئے ، سلیم شہزاد غیر ملکی پرواز’ای کے600‘ سے کراچی پہنچیں گے، پرواز سے قبل سلیم شہزاد کا کہنا تھا کہ کراچی میں وکلا ء موجود ہیں، مقدمات پرمشاورت کروں گا، انہوں نے پاکستان کے لئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ میرے ملک،صوبے اور شہر کی حفاظت کرے.
یہاںپڑھیں:سلیم شہزاد منظر عام پر آگئے، الطاف حسین سے لاتعلقی اور وطن واپسی کا اعلان
واضح رہے کہ سلیم شہزاد بانی ایم کیو ایم کے جان نثار ساتھی رہ چکے ہیں تاہم وہ طویل عرصے قبل ملک سے باہر چلے گئے تھے، بعد ازاں انہوں نے مکمل خاموشی اختیار کرلی تھی،تاہم گذشتہ سال 22 اگست کے واقعے کے بعد سلیم شزاد نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے بانی ایم کیو ایم سے لاتعلقی کا اعلان کیا تھا.
یہاں پڑھیں: لندن میں مقیم ایم کیو ایم رہنما سلیم شہزاد نے وطن واپسی کا اعلان کردیا
یاد رہے، گذشتہ روز ایم کیو ایم کے سابق رہنما سلیم شہزاد نے وطن واپس آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئندہ 48 گھنٹوں میں پاکستان چلا جاؤں گا ، انہوںنے کہا تھا کہ واپس جاکر بتاؤں گا کہ کس کے ساتھ شمولیت اختیار کروں گا.