بدھ, مارچ 12, 2025
اشتہار

گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی فروخت اچانک کم ہو گئی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان میں آٹو سیکٹر میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے کہ صرف ماہِ فروری میں گاڑیوں کی فروخت میں 29 فیصد کمی ہو گئی۔

آٹو سیکٹر میں الیکٹرک وہیکل، جیپ ، کار ، وین سمیت دیگر یونٹس کی ایک ماہ میں کُل فروخت 12ہزار رہی جو جنوری 2025 میں یہ فروخت 16995 تھی۔

مسافر گاڑیوں کی فروخت 11,868 یونٹس سے کم ہوکر 8 ہزار 8 سو 69  رہی۔

1,300 سی سی اور اس سے زیادہ کی گاڑیوں کی فروخت 15 فیصد کم ہوکر 4700 یونٹس تک پہنچ گئی۔

1,000 سی سی گاڑیوں کی فروخت میں 32  فیصد کمی اور 1,000 سی سی سے کم گاڑیوں کی فروخت 35  فیصد کم ہوکر 3680یونٹس رہی۔

رپورٹ کے مطابق ٹرکوں کی فروخت میں 26 فیصد کمی اور  بسوں میں 15  فیصد اضافہ ہوا ہے جب کہ موٹر سائیکلوں کی فروخت 7 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ موٹر سائیکلوں کی فروخت  132,947 یونٹس سے کم ہو کر 122920 ہوگئیں۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں