بالی ووڈ کے سینیئر اسکرین رائٹر سلیم خان نے اپنے بیٹے سلمان خان کی اب تک شادی ہونے کہ اہم وجہ سے متعلق انکشاف کیا ہے۔
بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کئی دہائیوں سے انڈسٹری پر راج کر رہے ہیں، تاہم، ان کی ذاتی زندگی، خاص طور پر ان کی شادی سے متعلق ان کے مداح بہت دلچسپی رکھتے ہیں، کترینہ کیف، سومی علی، اور سنگیتا بجلانی جیسی اداکاراؤں کے ساتھ تعلقات میں ہونے کے باوجود، 59 سالہ اداکار سنگل ہیں۔
اس حوالے سے انکے والد سینیئر اسکرین رائٹر سلیم خان کی ایک پرانی انٹر ویو کی ویڈیو وائرل ہے، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ سلمان کا پتہ نہیں کیا ہے، ایک تو اس وجہ سے بھی شادی نہیں ہوتی ہے کہ اسکی سوچ میں تھوڑا سا تضاد ہے۔
View this post on Instagram
سلیم خان نے کہا کہ سلمان کے لگاؤ یا محبت کی بات ہے تو وہ جس کے ساتھ بھی کام کرتا ہے، اس ہیرؤین کو متاثر کرتا ہے، سلمان عام طور پر فلم کے دوران ہیروئنوں کی طرف راغب ہوجاتے ہیں، کیونکہ وہ قریبی ماحول میں رہتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ سلمان کے جب کسی اداکارہ کے ساتھ تعلقات بنتے ہیں تو وہ پھر اس میں اپنی والدہ جیسی گھرداری کی صلاحیتیں دیکھنا شروع کردیتا ہے، اس کا یہ طریقہ اور توقع غلط ہے۔
انہوں نے کہا کہ کیریئر اورینٹڈ خواتین سے یہ توقع رکھنا صحیح نہیں ہے کہ وہ گھر داری کریں گی، وہ یہ سوچتا ہے کہ میں کسی سے شادی کرکے اسکے کیریئر سے ہٹا کر اسے گھر بٹھا دوں گا تو یہ ایک اس کا مسئلہ ہے۔
جب اسکی کمٹمنٹ ہوجاتی ہے تو یہ اس کو کنورٹ کرنے کی کوشش کرتا ہے، ایک ورکنگ ایکٹریس گھر داری جیسے مکمل کام نہیں کرسکتی۔