ہفتہ, اپریل 5, 2025
اشتہار

سلمان سے بات کیے بغیر رہ سکتا ہوں، سلیم خان

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: ماضی کے تجربہ کار اداکار سلیم خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے بیٹے سلمان خان سے مہینوں تک بات کیے بغیر رہ سکتے ہیں۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سلیم خان اکثر سلمان خان کی فلم کی شوٹنگ اور ٹریلر لانچ کے دوران بیٹے کو سپورٹ کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔

وہ حال ہی میں سلمان خان کی فلم ’سکندر‘ کے ٹریلر لانچ کے موقع پر بھی موجود تھے جہاں انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ وہ مہینوں تک ایک دوسرے سے بات کیے بغیر رہ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سلیم خان نے مہمانوں کے سامنے سلمان خان کی توہین کر دی

سلیم خان نے بتایا کہ ایسا کئی بار ہوا ہے کہ ہم نے ایک دوسرے سے طویل عرصے تک بات نہ کی ہو، اگر سلمان خان نے کوئی ایسا کام کیا جو مجھے پسند نہیں یا مجھے لگتا ہے کہ اس نے کچھ غلط کیا ہے تو میں اس سے بات نہیں کرتا۔

’اگر میں کھڑکی کے پاس بیٹھا ہوں تو وہ خاموشی سے گزرے جاتا ہے، وہ مجھ سے ملے بغیر چپکے سے گھر سے نکل جاتا لیکن بعد میں معذرت کر لیتا ہے اور کہتا ہے کہ میں نے جو کیا وہ ٹھیک نہیں تھا۔‘

انہوں نے کہا کہ ایک چیز جو میں نے نوٹ کی ہے وہ یہ ہے کہ جب بھی کوئی شخص زندگی میں کامیاب ہوتا ہے تو وہ ایک چیز کو بھول جاتا ہے اور وہ ہے بحیثیت انسان اس کی ترقی، جب کوئی کرکٹ کھلاڑی مقبولیت حاصل کرتا ہے تو وہ صرف اپنے کھیل پر توجہ مرکوز کرتا ہے اور کچھ نہیں۔

سلیم خان اور ان کی پہلی بیوی سلمیٰ خان کے تین بیٹے سلمان، سہیل، ارباز اور بیٹی الویرا خان اگنی ہوتری ہیں۔ 1981 میں انہوں نے اداکارہ ہیلن سے دوسری شادی کی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں