اتوار, مارچ 23, 2025
اشتہار

آئی پی ایل کیلئے گیند پر تھوک لگانے کی پابندی ختم

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی کرکٹ بورڈ نے انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل ) کے لیے گیند پر تھوک لگانے کی پابندی کو ختم کردیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کورونا کے دوران یہ پابندی لگائی تھی جس کے بعد 5 برس سے انٹرنیشنل کرکٹ میں فاسٹ بولرز بال پسینے سے چمکاتے ہیں۔

فاسٹ بولرز نے گیند چمکانے کے لیے تھوک پر پابندی ختم ہونے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ تھوک سے گیند زیادہ جلدی چمکتی ہے، تاہم اس کے باوجود گیند تو اچھی ہی کرنی پڑے گی۔

وسیم جونیئر نے کہا ہے کہ گیند پر تھوک کا استعمال ہمارے لیے مددگار ثابت ہو گا، بولروں کو ریورس سوئنگ کرنے میں مدد ملے گی۔

فہیم اشرف کا اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اب گیند کو تھوک سے چمکانے کی اجازت ملتی ہے تو پہلے جیسی بولنگ ہو گی۔

واضح رہے کہ عالمی وبا کرونا کے باعث آئی سی سی نے تھوک سے گیند چمکانے کے عمل کو غیر قانونی قرار دیا تھا، جس کا اولین مقصد کھلاڑی کی صحت کی حفاظت تھا۔

حسن نواز پی ایس ایل میں کونسی ٹیم کی نمائندگی کریں گے؟

آئی سی سی کی جانب سے گیند پر تھوک لگانے کی پابندی کے بعد یہ خیال کیا جارہا تھا کہ یہ اقدام سوئنگ کے اثر و رسوخ کو ختم کردے گا۔

اس کے علاوہ قوانین بنانے والی کمیٹی نے بلے باز کے کیچ آؤٹ ہونے کی صورت میں نان اسٹرائیکر اینڈ پر کھڑے بلے باز کو کراسنگ کے باوجود اسٹرائیک سنبھالنے سے بھی روک دیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں