پاکستان اور بھارت کی مقبول گلوکارہ و اداکارہ سلمیٰ آغا کی صاحبزادی زارا خان کی مدینہ منورہ سے خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بن گئیں۔
سلمیٰ آغا ایک تجربہ کار اداکارہ اور گلوکارہ ہیں جنہوں نے پاکستانی اور بھارت کی شوبز انڈسٹری میں کام کیا ہے، سلمی نے 1980 اور 1990 کی دہائی کے اوائل میں پاکستانی فلم انڈسٹری پر راج کیا، وہ معروف اداکار جاوید شیخ کے ساتھ اپنے آن اسکرین اور آف اسکرین بانڈ کی وجہ سے کئی بار سرخیاں بنیں۔
سلمیٰ آغا اور جاوید شیخ کی شادی 1981 میں ہوئی جو محض 6 سال ہی چل سکی اور 1987 میں طلاق پر ختم ہوگئی جسکے بعد اداکارہ نے طلاق کے اگلے ہی سال اسکواش کے پاکستانی کھلاڑی رحمت خان نامی شخص سے دوسری شادی کی جو 2010 میں طلاق پر ختم ہوگئی، تاہم دوسری شادی سے اداکارہ کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کا نام اداکارہ زارا خان ہے۔
View this post on Instagram
سلمیٰ آغا کی خوبصورت بیٹی زارا خان نے اب بالی ووڈ میں قدم رکھ دیا ہے، وہ پہلی بار عامر خان کے ساتھ فلم ’کوئی نہ جانے‘ کے گانے ’ہر فن مولا‘ میں نظر آئیں۔
زارا خان کا اب جلد نیا گانا ریلیز ہونے والا ہے جس میں ٹائیگر شروف بھی شامل ہیں، حال ہی میں زارا خان کی چند تصاویر منظر عام پر آئی جس میں انہیں مدینہ منورہ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
واضح نہیں کہ زارا خان نے عمرے کی سعادت حاصل کی ہے یا نہیں، تاہم انہوں نے شب بارات کے موقع پر مدینہ منورہ کی زیارت حاصل کی، سوشل میڈیا صارفین کو زارا خان کا یہ عبایا لُک بے حد پسند آرہا ہے۔