منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

پاکستانی نژاد برطانوی خاتون برطانیہ کے اعلیٰ ایوارڈ کے لیے نامزد

اشتہار

حیرت انگیز

مانچسٹر: پاکستانی نژاد برطانوی خاتون ایمپائز اور کوچ سلمہ بی کو ملکہ برطانیہ نے ممبر برٹش ایمپائر (ایم بی ای)ایوارڈ دینے کی منظوری دے دی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں مقیم پاکستانی نژاد ایمپائر و کوچ سلمہ بی کو ایم بی ای ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے، ملکہ برطانیہ نے نئے سال کی آنر لسٹ میں سلمہ بی کے نام کی منظوری دے دی۔

سلمہ بی کو کرکٹ کی دنیا میں خدمات انجام دینے پر ایم بی ای ایوارڈ سے نوازا جائے گا، وہ خواتین اور معذور افراد میں کرکٹ کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کررہی ہیں۔

- Advertisement -

سلمہ بی جنوبی ایشیا سے تعلق رکھنے والی وہ پہلی خاتون ہے جو بطور خاتون اور ایمپائر ہیں، وہ برطانیہ میں کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے والی پہلی برٹش مسلمان خاتون کا اعزاز بھی اپنے نام کرچکی ہیں۔

پاکستانی نژاد خاتون کو اس سے قبل 2009 میں بہترین کارکردگی دکھانے پر ایشین ایوارڈ سے بھی نوازا جاچکا ہے۔

ای سی بی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ٹام ہیریسن کا کہنا ہے کہ ’سلمہ بی اس ایوارڈ کی حق دار ہیں کیونکہ وہ ایک بہترین مثالی خاتون ہیں جنہوں نے بے شمار خواتین کے لیے کرکٹ کی راہیں ہموار کیں‘۔

Comments

اہم ترین

زاہد نور
زاہد نور
زاہد نور اے آر وائے نیوز کے ساتھ مانچسٹر سے بطور نمائندہ خصوصی منسلک ہیں

مزید خبریں