پیر, دسمبر 2, 2024
اشتہار

اردو میری مادری زبان نہیں، سلمیٰ حسن کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ سلمیٰ حسن نے انکشاف کیا ہے کہ اردو ان کی مادری زبان نہیں ہے۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بھرم‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی سلمیٰ حسن نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی اور اس دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

سلمیٰ حسن نے کہا کہ میری مادری زبان اردو نہیں بلکہ انگلش ہے کیونکہ میری والدہ اور نانی کا تعلق برطانیہ سے ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے گیم کا سیگمنٹ کھیلتے ہوئے کہا کہ میں اردو کے حروف تہجی اچھی طرح جانتی ہوں اور میں انہیں آسانی سے پڑھ بھی سکتی ہوں۔

اس سے قبل شو میں اداکارہ سے جب پوچھا گیا تھا کہ طلاق کے بعد سابق شوہر کے ساتھ کام کرنے پر لوگ انہیں کیا کہتے تھے؟ تو اداکارہ نے جواب دیا کہ انہیں لوگوں کی بات سمجھ میں ہی نہ آتی تھیں۔

اداکارہ نے کہا تھا کہ انہوں نے بیٹی کی خاطر اپنے سابق شوہر سے ہمشیہ سے ہی اچھے تعلقات رکھے اور آگے بھی رکھیں گی۔

سلمیٰ حسن کے مطابق طلاق کے بعد جب جوڑا قانونی چارہ جوئی کے لیے عدالت کے ایک کمرے میں بیٹھ سکتا ہے، دوسری جگہ ملاقاتیں یا باتیں کر سکتا ہے تو ایک ساتھ کام کیوں نہیں کر سکتا؟

ان کا کہنا تھا کہ طلاق کے بعد انہیں ویسے بھی کسی نہ کسی کے ساتھ کام تو کرنا ہی تھا، اگر انہوں نے سابق شوہر کے ساتھ بھی کام کرلیا تو اس میں کیا ہے؟

سلمیٰ حسن نے انکشاف کیا تھا کہ طلاق کے بعد سابق شوہر کے ساتھ کام کرنے پر لوگ طرح طرح کے کمنٹس کرتے تھے جب کہ بعض افراد نے تو ان کے سابق شوہر کے ساتھ کام کو حرام تک قرار دیا۔

اداکارہ کے مطابق طلاق کے بعد سابق شوہر کے ساتھ کام کرنے پر لوگوں نے انہیں کہا کہ انہوں نے شریعت کے خلاف کام کردیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں