شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سلمیٰ ظفر نے کہا کہ یقین تھا شوہر کی دوسری شادی کے بیان پر میمز بنیں گی۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’غیر‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ سلمیٰ ظفر نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی اور مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔
انہوں نے کہا کہ اداکاری کا سوچا نہیں تھا اور ہوسکتا ہے کہ اجازت بھی نہیں ملتی، مجھے ایک انٹرویو کی کال آئی تھی مدرز ڈے پر اسکول میں بلایا گیا تھا پھر مارننگ شوز میں بھی گئی۔
انہوں نے کہا کہ کسی نے پوچھا کہ اداکاری کرسکتی ہیں تو میں نے سوچا کہ چلو اداکاری کرکے دیکھتے ہیں۔ شوق کا کوئی مول نہیں ہے جب آپ آتے ہیں تو راستے خود بہ خود بنتے چلے جاتے ہیں۔
سلمیٰ ظفر نے کہا کہ شوہر کو دوسری شادی کی اجازت سے متعلق بیان پر یقین تھا کہ وائرل ہوگا اسی لیے لوگوں سے اپیل کی تھی کہ پیغام ہے جسے پورا جانے دیں، جب آپ کے پاس کوئی کلپ آتا ہے تو پورا انٹرویو سنا کریں اس میں آپ کی رہنمائی کے لیے بھی کوئی چیز موجود ہوگی۔
واضح رہے کہ اداکارہ نے انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے شوہر کو افیئرز کی اجازت دینے کے بجائے دوسری شادی کی اجازت دی اور وہ اپنے فیصلےسے بہت خوش ہیں۔
سلمیٰ ظفر عاصم کا کہنا تھا کہ شوہر کو دوسری شادی کی اجازت دینے کے بعد بچوں کو بھی والد کی دوسری شادی سے متعلق بتاکر کہا تھا کہ وہ بھی والد کی دوسری شادی پر ناراض نہ ہوں۔
اداکارہ کے مذکورہ انٹرویو نے سوشل میڈیا پرایک نئی بحث چھیڑ دی تھی، اس حوالے سے کچھ لوگوں نے ان کی تعریف کی تھی۔