شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ سلمیٰ ظفر نے محبت میں دھوکا کھانے کا اعتراف کرلیا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں اداکارہ سلمیٰ ظفر نے شرکت کی اور اس دوران مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔
انہوں نے بتایا کہ میری شادی ہوئی اس کے 18 سال بعد عاصم نے دوسری شادی کی، اس کے لیے لوگوں میں حوا بن گیا کہ یہ کیا ہوگیا ہے کہ خوبصورت بیوی ہے، بچے ہیں پھر بھی دوسری شادی کرلی۔
اداکارہ نے کہا کہ شوہر کے کندھے پر ہاتھ رکھا اور کہا کہ کیا ہوا شادی کرلی، لڑکی گھر آگئی ہے تو اپنی زندگی خوشی سے جی لو، وہ مجھے پلٹ کر دیکھنے لگے اور کہا کہ ’تم‘ تو میں نے کہا کہ میں اپنی محبت کے ساتھ ہوں۔
یہ پڑھیں: لڑکیوں کے افیئر سے بچانے کے لیے شوہر کو دوسری شادی کی اجازت دی، سلمیٰ ظفر
انہوں نے کہا کہ زندگی بہت مشکل سے دوبارہ جینے کا موقع دیتی ہے اور اگر آپ جسے محبوب رکھتے ہیں اسے موقع مل رہا ہے اسے جینے دیں، وہ محبت کی اصل پھرک ہے۔
سلمیٰ ظفر نے کہا کہ شوہر پھر واپس گھر آئے کیونکہ ان کی اس لڑکی سے نہیں بنی اور شادی ختم ہوگئی تو میں نے انہیں خوشی سے گھر میں قبول کیا۔
اداکارہ نے کہا کہ محبت اگر کسی شخص سے ہوجائے تو میں ساری زندگی اس کی ہوں لیکن جیسا وہ شخص ہے تو صرف اس کی خوبیوں اور اچھے چہرے سے شادی نہیں ہوتی، اس نے بوڑھا بھی ہونا ہے، اس میں برائیاں بھی ہیں۔