ہفتہ, جنوری 4, 2025
اشتہار

لڑکیوں کے افیئر سے بچانے کے لیے شوہر کو دوسری شادی کی اجازت دی، سلمیٰ ظفر

اشتہار

حیرت انگیز

اداکارہ سلمیٰ ظفر نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے خود شوہر کو دوسری لڑکیوں سے افیئر کے بجائے دوسری شادی کرنے کی اجازت دی۔

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سلمیٰ ظفر نے حالیہ پوڈ کاسٹ میں نجی زندگی اور شوہر عاصم کو دوسری شادی کی اجازت دینے سے متعلق اظہار خیال کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ شادی 18 سال قبل ہوئی شناختی کارڈ بھی شادی کے بعد بنوایا اورمیرے انٹرمیڈیٹ کے امتحان کا رزلٹ بھی شادی کے بعد ہی آیا تھا۔

- Advertisement -

سلمیٰ ظفر نے کہا کہ میرے شوہر اور میری عمر میں پانچ سال کا فرق ہے، ہماری دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے، دراصل میری ساس نے مجھے گھر چلانے کا طریقہ سکھایا تھا میں آج جو کچھ بھی ہوں انہی کی وجہ سے ہوں۔

اداکارہ نے انکشاف کیا کہ جب میں نے پہلی بار عاصم کی دوسری خواتین کے ساتھ دوستی کے بارے میں سنا تو پہلے تین ماہ بہت مشکل تھے، میری بھوک ختم ہوگئی لیکن اس کے بعد میں نے اپنے سسر سے بات کی اور ہم نے مل کر فیصلہ کیا کہ عاصم دوبارہ شادی کرسکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ عاصم کو دوسری خواتین کے ساتھ ناجائز تعلقات رکھنے کے بجائے دوبارہ شادی کرنے کا مشورہ دیا اور بچوں کو راضی کیا کہ وہ ان کی دوسری شادی کی حمایت کریں۔

سلمیٰ ظفر نے کہا کہ عاصم کے ایک حادثے کے بعد میں نے بچوں سے کہا کہ اگر وہ اپنے والد کو قبر کے بجائے اپنے ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں تو ان کی شادی کیلئے راضی ہو جائیں، جس کے بعد بیٹے نے مجھے کہا کہ اگر میں عاصم  کی شادی کے بعد نہ روؤں تو وہ  راضی ہے جس کے بعد  شوہر کی دوسری شادی ہوگئی۔

اداکارہ نے کہا کہ انہوں نے سوتیلے بیٹے کو بھی اپنا مان لیا اور اس کے ساتھ پیار سے پیش آئیں، میرے اب تین نہیں بلکہ چار بچے ہیں، کیونکہ میرے بچوں کے درمیان محبت حقیقی بہن بھائیوں کی طرح ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں