بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

سلمان علی آغا نے نیوزی لینڈ سے ناکامی میں بھی مثبت چیزیں ڈھونڈ لیں

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان ٹی 20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے نیوزی لینڈ سے ناکامی میں بھی مثبت چیزیں ڈھونڈ نکالیں۔

ٹی 20 کپتان سلمان علی آغا نے ڈونیڈن میں نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاور پلے میں رنز بنانا ہوں گے، ساتھ بولرز کو رنز بچانا بھی ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ باؤنسی کنڈیشن کو بھی سمجھنا ہوگا، ناکامی کے باوجود مثبت چیزیں سامنے آئی ہیں۔

سلمان علی آغا نے کہا کہ کھلاڑیوں کو کھیل میں تسلسل لانا ہوگا۔

واضح رہے کہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

گرین شرٹس اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری 5 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ ڈونیڈن میں کھیلا گیا جہاں بارش کی وجہ سے ٹاس اور میچ اپنے مقررہ وقت کے بجائے تاخیر سے شروع ہوا۔

نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تاہم بارش کے باعث 5، 5 اوورز کم کر کے میچ کی فی اننگز 15 اوورز کی کر دی گئی۔

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 136 رنز کا ہدف دیا جسے کیوی ٹیم نے باآسانی چیز کر لیا۔

یاد رہے کہ میزبان نیوزی لینڈ کو پاکستان کے خلاف 5 میچز کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ جمعے کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں