جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

کرونا کی علامات، سلمان احمد کا ٹیسٹ کروانے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: جنون بینڈ کے گٹارسٹ اور نامور گلوکار و موسیقار سلمان احمد نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ شاید وہ کرونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سلمان احمد نے لکھا کہ ’دوستوں ایک بری خبر ہے اور وہ یہ کہ خدشہ ہے کہ مجھے کرونا ہوگیا جس کی تشخیص کا ٹیسٹ میں جلد کرواؤں گا‘۔

انہوں نے لکھا کہ ’میرے ڈاکٹر نے بتایا کہ تمھارا کرونا ٹیسٹ پازیٹیو آسکتا ہے‘۔

سلمان احمد نے دوسری خوش خبری سنائی اور بتایا کہ مجھے نزلہ زکام تو ہے پر اس کی شدت کم ہے، کرونا کی علامات کے بعد میں نے امریکی ریاست نیویارک میں خود کو قرنطنیہ کرلیا اور باقاعدگی سے ہاتھ دھو رہا ہوں‘۔

گلوکار نے بتایا کہ وہ باقاعدگی سے بھاپ لے رہے ہیں، گرم پانی کا استعمال بھی کررہے ہیں۔ سلمان احمد نے دعاؤں میں یاد رکھنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

سلمان احمد کے لیے مداحوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ اُن کا خدشہ غلط ہوگا اور وہ جلد ہی صحت یاب ہوجائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں