پیر, اپریل 7, 2025
اشتہار

گلوکار سلمان احمد کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: گلوکار سلمان احمد کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا، پولیس کی مدعیت میں مقدمے کا اندراج عمل میں آیا۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر قومی سلامتی کے اداروں اور ریاست کے خلاف پروپیگنڈا کرنے پر گلوکار سلمان احمد کے خلاف ایکشن لیا گیا ہے، پولیس نے بتایا کہ مقدمہ پولیس کی مدعیت میں ڈیفنس اے میں درج کیا گیا ہے۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ سلمان احمد نے قومی اداروں کیخلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کیا، ملزم نے نفرت انگیز پوسٹ وائرل کی۔

گلوکار سلمان احمد کے لاپتا بہنوئی بازیاب

پولیس کی جانب سے درج کیے گئے مقدمے کے متن میں مزید بتایا گیا کہ سلمان احمد کی پوسٹ ڈیوٹی پر تعینات پولیس آفیسر نے بذات خود دیکھی۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بانی کے خاندان پر تنقید پر گلوکار سلمان احمد کی پارٹی کی بنیادی رکنیت ختم کردی تھی۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے گلوکار سلمان احمد کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا تھا، نوٹس میں کہا گیا تھا کہ سلمان احمد سوشل میڈیا بیانات سے پارٹی قیادت اور ورکرز میں نفاق پیدا کرتے رہے۔

پی ٹی آئی نے گلوکار سلمان احمد کی پارٹی رکنیت ختم کردی

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں