تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

’اسپتالوں میں لاشیں ہی لاشیں ہیں‘ : امریکا میں مقیم پاکستانی گلوکار کے چشم کشا انکشافات

نیویارک: پاپ میوزیکل بینڈ جنون کے گٹارسٹ اور نامور  پاکستانی گلوکار سلمان احمد نے بتایا ہے کہ امریکا میں کرونا وائرس کی وجہ سے صورت حال بہت زیادہ خراب ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان احمد کا کہنا تھا کہ امریکا میں ایسا منظرہےجیسےقیامت آگئی، یہاں کی سڑکیں سنسان اور اسپتالوں میں لاشیں ہی لاشیں ہیں‘۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ امریکا میں لوگوں کو اپنے پیاروں کی تدفین کے لیے بھی انتظار کرنا پڑ رہا ہے، یہاں کی صورت حال بہت زیادہ خراب ہوچکی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’نیویارک اس وقت وار زون ہے جس کی وجہ سے یہاں کرونا کی تشخیص کا ٹیسٹ کروانا بہت مشکل ہوگیا ہے‘۔

مزید پڑھیں: امریکا میں کرونا وائرس ایک دن میں 1165 جانیں نگل گیا

اپنی بیماری کے حوالے سے گلوکار کا کہنا تھا کہ  گزشتہ ہفتے سے چکر آرہےتھے، سر  اور جسم میں بہت شدید درد جبکہ گلہ بھی خراب تھا، میں نے اس وقت خودکو گھر میں ہی قرنطینہ کیا ہوا ہے۔

سلمان احمد نے حوصلہ افزا گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’کوروناوائرس جان لیوا نہیں بس احتیاط ضروری ہے، اگر کسی کے ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آتی ہے تو وہ خود کو آئسولیٹ کرے اور ڈاکٹر کی تجویز کردہ دوا پابندی سے کھائے، میں کلونجی، شہد، لیموں اور دیگر اشیا استعمال کررہا ہوں‘۔

یاد رہے کہ دو روز قبل جنون گروپ کے گٹارسٹ اور نامور گلوکار و موسیقار سلمان احمد کا کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی تھی جس کی انہوں نے خود ہی تصدیق کی تھی۔

اس سے قبل انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ ‘ایک بری خبر ہے اور وہ یہ ہے کہ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ میں مکمنہ طور پر کورونا وائرس کا شکار ہوگیا ہوں‘۔

اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سلمان احمد کا کہنا تھا کہ ’میری طبیعت بہت زیادہ خراب ہے، کھانسی اور نزلے کی بھی شکایت ہے ، اور سر بھی چکرا رہا ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا: چڑیا گھر کے شیر کا کرونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا

دوسری جانب امریکا میں اب تک رپورٹ ہونے والے کرونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 86 ہزار 587 سے تجاوز کر گئی۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران 19 ہزار 583 سے زائد نئے مریض سامنے آئے جبکہ 1 ہزار 404 سے زائد اموات ہوئیں جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 12 ہزار 275 تک پہنچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق امریکا میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 21 ہزار 316 تک پہنچ گئی۔ کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک امریکا ہی ہے۔

 

Comments

- Advertisement -