ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

گلوکار سلمان احمد کی بہن کے گھر پر پولیس کا چھاپہ، بہنوئی گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پولیس نے گلوکار اور سابق  پی ٹی آئی رہنما سلمان احمد کی بہن کے گھر پر چھاپہ مار کر ان کے بہنوئی کو گرفتار کرلیا۔

سابق پی ٹی آئی رہنما سلمان احمد کی بہن نے شوہر کو حراست میں لئے جانے کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ سلمان احمدپی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ ہیں، پولیس کی جانب سے سلمان احمد کی بہن کے گھر پر چھاپے مارے جارہے ہیں، ان کی بہن ثانیہ اور انکےگھر والوں کو ہراساں کیاجارہا ہے۔

درخواست گزار نے عدالت کو مزید بتایا کہ سلمان احمد کے بہنوئی کو 25 مئی کو پولیس اہلکار ساتھ لے گئے، انہیں بازیاب کرایا جائے۔

سندھ ہائی کورٹ نے گلوکار، موسیقار اور پی ٹی آئی رہنما سلمان احمد کے بہنوئی کی حراست کے خلاف درخواست پر محکمۂ داخلہ سندھ سے جواب طلب کر لیا۔

سندھ ہائی کورٹ نے آئی جی سندھ اور دیگر سے بھی اس ضمن میں جواب طلب کیا ہے،  سندھ ہائی کورٹ نے فریقین سے 31 مئی کو رپورٹ طلب کی ہے۔

عدالت نے سلمان احمد کے بہنوئی شاہد کی بازیابی کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں