جمعرات, ستمبر 19, 2024
اشتہار

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سلمان اکرم راجہ کو گرفتار کرنے سے روک دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ کو کل تک کسی بھی مقدمہ میں گرفتار کرنے سے روک دیا۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر سماعت کی اور سیکرٹری داخلہ سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔

عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کے خلاف درج تمام مقدمات کا ریکارڈ طلب کر لیا اور ان کی درخواست پر اعتراضات دور کر دیے۔

- Advertisement -

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ سلمان اکرم راجہ کو کل لاہور میں گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی ان کو گرفتاری کا خدشہ ہے حفاظتی ضمانت دی جائے۔

وکیل نے کہا کہ ہمیں معلوم نہیں کس مقدمہ میں گرفتار کیا جا رہا تھا لہٰذا تفصیلات طلب کی جائیں۔

اس پر جسٹس میاں گل حس اورنگزیب نے ریماکس دیے کہ مقدمات کی تفصیلات تو سیکرٹری داخلہ کے ذریعے ہی طلب کی جا سکتی ہیں، گرفتاری سے روک دیتا ہوں لیکن عملدرآمد صرف اسلام آباد کی حد تک ہوگا۔

عدالت نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں