پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے اپنی گرفتاری کا خدشہ ظاہر کردیا۔
پروگرام ’آف دی ریکارڈ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہمارے پاس سڑکوں پر آنے کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے مجھے کسی بھی گرفتار کیا جاسکتا ہے۔
میزبان کاشف عباسی نے سوال کیا کہ اگر آپ گرفتار ہوگئے تو پارٹی سے فارغ ہوجائیں گے کیونکہ بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ کوئی گرفتار ہوا تو یا بندے پانچ ہزار نہ لایا تو وہ فارغ ہے؟
انہوں جواب دیتے ہوئے نے کہا کہ لوگ فرمائشی طور پر بھی گرفتار ہوجاتے ہیں لیکن پتا چل جاتا ہے کہ کون فرمائشی اور کون مزاحمت کرکے گرفتار ہوا۔
پی ٹی آئی رہنما نے وضاحت دی کہ بشریٰ بی بی لیڈ نہیں کررہی وہ میٹنگ میں واضح کہہ چکی ہیں کہ سیاست میں دلچسپی نہیں ہے، وہ کہہ چکی ہیں کہ صرف بانی پی ٹی آئی کا پیغام پہنچا رہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پرامن احتجاج ہمارا آئینی حق ہے ، قائد کی کال ہو تو بندے صبح اٹھ کر چلے جاتے ہیں۔
شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی ہمارے وائس چیئرمین ہیں، وہ قابل احترام ہیں ان کی رائے میں وزن ہوتا ہے۔
خیال رہے بانی پی ٹی آئی کی چوبیس نومبرکو احتجاج کی کال کے بعد بشریٰ بی بی احتجاج کامیاب بنانے کے لیے متحرک ہیں۔
وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور بانی کی اہلیہ نے پارٹی کارکنوں اورعہدیداروں سے ملاقات کی ، جس میں ہدایت کی بانی کی رہائی کے لیے جدوجہد تیزکی جائے، سابق وزیراعظم کو نوجوانوں سے بہت سی توقعات ہیں۔