راولپنڈی : پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ یہ طے ہوچکا ہے کہ ہم مذاکرات کیلئے نہیں جارہے، لکھ کر بھی دینا ہوا توآج دے دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ طے ہوچکا ہے کہ ہم مذاکرات کیلئے نہیں جارہے، لکھ کر بھی دینا ہوا توآج دےدیں گے۔
پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ حکومت بھاگ رہی ہے، یہ نہیں چاہتے کہ سچ سامنے آئے۔
انھوں نے بتایا کہ اگلے لائحہ عمل کااعلان بانی پی ٹی آئی کریں گے، ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گےتمام آپشن کھلے ہیں۔
گذشتہ روز پی ٹی آئی کےسیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ مذاکرات ختم کرنے کا فیصلہ کسی اورنہیں بانی کا ہے، حکومت خلوص دکھائے تو بانی غور کر سکتے ہیں۔
انھوں نے کہا تھا کہ سادہ سا مطالبہ ہے کمیشن بنادیں، حکومت کواخلاص دکھانا ہے تواکتیس کا انتظار نہ کرے۔