پیر, دسمبر 2, 2024
اشتہار

سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے اپنا استعفی واپس لے لیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے اپنا استعفی واپس لے لیا، انھوں نے 2 روز قبل عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے اپنا استعفی واپس لے لیا، ذرائع نے بتایا کہ وہ پی ٹی آئی کےجنرل سیکرٹری کےطور پر ہی کام کریں گے۔

یاد رہے 2 روز قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دیا تھا، جس کی تصدیق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کی تھی۔

- Advertisement -

سلمان اکرم نے ایک روز قبل ویڈیو پیغام جاری کیا تھا، جس میں کہا تھا کہ جس میں وہ معاملات کو لے کر رنجیدہ دکھائی دے رہے تھے اور کارکنان کی جانب سے ان کی دی ہوئی وضاحت کو تسلیم نہیں کیا جارہا تھا۔

مزید پڑھیں : پی ٹی آئی کے سیکریٹری نے استعفیٰ کیوں دیا؟

بعد ازاں اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’آف دی ریکارڈ‘ میں میزبان کاشف عباسی نے پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل کے استعفیٰ کی وجہ بتائی تھی۔

کاشف عباسی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئئی کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں گرما گرمی ہوئی، بشریٰ بی بی نے پارٹی لیڈر شپ کے لیے بے غیرت او ربے شرم جیسے الفاظ کا استعمال کیا۔

انھوں نے بتایا تھا کہ بشریٰ بی بی نے حقارت سے پی ٹی آئی قیادت سے پوچھا وہ ڈی چوک پرتھی، آپ سب کہاں تھے، بشریٰ بی بی کے جانے کے بعد اجلاس میں سلمان اکرم راجہ نے کہا وہ پارٹی کاسیکریٹری جنرل ہیں اور بانی پی ٹی آئی کوجوابدہ ہیں، ان کی اہلیہ کو نہیں ۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں