پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

کوئی ڈیل نہیں ہورہی ، مقدمے اور مذاکرات میں تعلق کا تاثر دینا غلط ہے، سلمان اکرم راجہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ کوئی ڈیل نہیں ہورہی ، مقدمے اور مذاکرات میں تعلق کا تاثر دیناغلط ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ مؤخر ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ بالکل غلط ہے کہ القادر ٹرسٹ کافیصلہ مذاکرات کی وجہ سے مؤخر ہورہاہے، ہم ڈیل بالکل نہیں کررہےہیں، جمہوریت اور انصاف کیلئے مذاکرات کررہے ہیں۔

پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ہم کسی کیلئے آسانی یا آسائش نہیں مانگ رہے، بانی پی ٹی آئی اپنے کیخلاف مقدمات کا سامنا عدالتوں میں کریں گے اور آئین کےمطابق اپناکیس لڑیں۔ گے۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں : 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ تیسری بار مؤخر 

انھوں نے کہا کہ مذاکراتی عمل جاری ہے ، سننے میں آیاہے15جنوری کو تیسرا دور ہوگا، بانی پی ٹی آئی پہلے بھی سرخروہوتے رہے ہیں اب بھی ہوں گے۔

سلمان اکرم نے واضح کیا کہ یہ تاثر دینا کہ مذاکرات اورمقدمہ کاآپس میں تعلق ہے بالکل غلط بات ہے، تاثر دیا جائےکہ کوئی ڈیل ہورہی ہے لیکن ایساکچھ نہیں ، کوئی ڈیل نہیں ہورہی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں