پاکستان ٹی 20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ آج کا میچ ڈو اور ڈائی تھا، نوجوان کھلاڑیوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
آکلینڈ میں کھیلے گئے تیسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دی، پاکستان نے کیویز کی جانب سے دیا جانے والا 205 رنز کا ہدف 16ویں اوور میں حاصل کرلیا۔
22 سالہ حسن نواز نے آکلینڈ میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 44 گیندوں پر سنچری بنائی، ان کی اننگز میں 10 چوکے اور 7 چھکے شامل تھے۔
حسن نواز نے 105 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی اور وہ شاندار بیٹنگ کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔
اس سے قبل بابراعظم نے 2021 میں 49 گیندوں پر جنوبی افریقا کے خلاف سنچری اسکورکی تھی۔
میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان علی آغا نے کہا کہ آج کا میچ ڈو اور ڈائی تھا، یہ گراؤنڈ بیٹںگ کے لیے اچھا ہے، نیوزی لینڈ کو دو سو تک روکنا بولرز کا کمال تھا۔
انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں نے غیرمعمولی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا، خاص طور پر نوجوان کھلاڑی حسن نواز نے شاندار بیٹنگ کی، ہم جیت پر خوش ہیں اور توجہ اگلے میچ پر مرکوز ہے۔