اشتہار

’کوشش ہے جب واپس آئیں تو ورلڈ کپ کی ٹرافی ہمارے سامنے ہو‘

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ کوشش ہے کہ جب واپس آئیں تو ورلڈ کپ کی ٹرافی ہمارے سامنے ہو۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر سلمان علی آغا نے کہا کہ ورلڈ کپ کھیلنا میرا خواب تھا جو اب پورا ہونے جارہا ہے، بھارت ایسی جگہ ہے جہاں کھیلنے کا دباؤ ہوتا ہے لیکن ہم اس دباؤ کو کنٹرول کریں گے۔

سلمان علی آغا نے کہا کہ ’گزشتہ 8 سے 10 سالوں میں ڈومیسٹک کرکٹ میں کافی محنت کی ہے اور ورلڈ کپ اسکواڈ میں جگہ بنانا اسی کا نتیجہ ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ اب میں مکمل طور پر فٹ اور تیار ہوں، مڈل اوورز بڑی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں، یہ بیٹنگ اور بولنگ کے حوالے سے اہم ہوتے ہیں۔

سلمان علی آغا نے کہا کہ مورال بلند ہے، ورلڈ کپ کے لیے متحرک ہیں، ایشیا کپ میں ہم اچھا نہیں کرسکے لیکن یہ اب ماضی کا حصہ ہے۔

مڈل آرڈر بیٹر نے کہا کہ ماہر نفسیات بہت مددگار ثابت ہورہے ہیں، بڑے ایونٹس سے پہلے ان کے ساتھ سیشن اچھے ہوتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں