قومی ٹی ٹوئنٹی کے کپتان سلمان علی آغا نے پاکستان کے ابھرتے ہوئے چار اسٹار کھلاڑیوں کے نام بتا دیے۔
ایک مقامی نیوز چینل پر عید کے خصوصی پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کپتان نے حسن نواز، صائم ایوب، محمد حارث اور صاحبزادہ فرحان کی صلاحیتوں کو اجاگر کیا اور انہیں قومی کرکٹ کا درخشاں ستارا قرار دیا۔
آغا نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ چار کھلاڑی ہیں جن کے گرد پاکستان کرکٹ کا مستقبل گھومے گا- حسن نواز، صائم ایوب، محمد حارث اور صاحبزادہ فرحان ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ چاروں، میری رائے میں پاکستان کے لیے میچز جیتنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
آغا کے تبصرے لاہور میں بنگلا دیش کے خلاف پاکستان کی حالیہ 3-0 سے ون ڈے سیریز جیتنے کے بعد سامنے آئے ہیں، جس میں کلین سویپ ان کی کپتانی کے دور کا ایک مضبوط آغاز تھا۔
اس سیریز نے شائقین کو ملک کے ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کی ایک جھلک بھی دی، حسن نواز اور محمد حارث نے پاکستان سپر لیگ (PSL) سیزن 10 سے بین الاقوامی مرحلے میں اپنی شاندار فارم کو جاری رکھا۔