اشتہار

سعودی عرب: اہم شاہی فرمان جاری

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے نئے شاہی فرامین جاری کردئیے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سلمان بن یوسف بن علی الدوسری کو نیا وزیر اطلاعات مقرر کیا ہے۔

انجینیئر ابراہیم بن محمد بن ابراہیم السلطان کو وزیرمملکت اور کابینہ کا رکن مقرر کیا ہے۔

- Advertisement -

ایک اور شاہی فرمان کے ذریعے حمود بن بداح المریخی کو ایوان شاہی میں مشیر بدرجہ وزیرتعینات کیا، شاہ سلمان نے لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر بن محمد الحربی کو جنرل انٹیلی جینس پریذیڈ نسی کا نائب سربراہ بنادیا ہے۔

اس کے علاوہ اسماعیل ابن سعید ابن علی الغامدی مشترکہ خدمات کےلیے انسانی وسائل اور سماجی ترقی کے وزیر کے معاون کردئیے گئے ہیں جبکہ راکان بن ابراہیم بن عبدالعزیزالطوق کو معاون وزیر ثقافت مقرر کیا گیا ہے۔

شاہی فرمان کے مطابق ڈاکٹرعبدالرحمن بن حمد بن صالح الحرکان اعلی عہدے پر گورنر جنرل اتھارٹی برائے رئیل اسٹیٹ ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں