ہفتہ, مارچ 1, 2025
اشتہار

’بابر اعظم کو اچھے کوچ کی ضرورت ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

سابق کپتان سلمان بٹ کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کو اچھے کوچ کی ضرورت ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان سلمان بٹ نے کہا کہ عاقب جاوید بابر اعظم کی مدد نہیں کرسکتے، ایک بولر ہیں دوسرا بیٹسمین ہے تو بابر کے لیے اچھے کوچ کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرا آسٹریلیا کا پہلا دورہ تھا کوچ باب وولمر نے کہا کہ بیٹنگ کے لیے ڈین جونز سے بات کرو۔

سلمان بٹ نے کہا کہ پہلا میچ پرتھ میں تھا اس دوران ڈین جوز ایک لوکل کیچ لے کر آتے تھے جو مجھے اور کامران اکمل کو پریکٹس کرواتے تھے۔

سابق کپتان نے کہا کہ آپ فاسٹ بولنگ کا پوچھنا چاہ رہے ہو تو مشتاق احمد سے نہیں وقار یونس سے ہی بات کریں گے۔

اس سے قبل سلمان بٹ نے بابر کو اوپنر کھلانے کی مخالفت کی تھی اور کہا تھا کہ بابر اعظم 50 اوور کی کرکٹ میں مڈل آرڈر میں اچھا پرفارم کرسکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ بابر کو اوپننگ کروانے کا سوچ رہے ہیں تو کیا مڈل آرڈر میں ان کا بیک اپ موجود ہے، کیا ہم نے جنوبی افریقا سیریز میں نہیں دیکھا کہ درمیان میں بابر اور رضوان کی شراکت کتنی اہم تھی۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں ہمیں کسی دوسرے اوپنر کے ساتھ جانا چاہیے اور بابر اعظم کو اپنی پوزیشن پر ہی کھیلنا چاہیے یہی وہ جگہ ہے جہاں وہ سب سے زیادہ موثر ثابت ہوا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں