منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

اے آر وائی نیٹ ورک کے صدر سی ای او سلمان اقبال کو ستارہ امتیاز سے نوازا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

یوم پاکستان کے موقع پر اے آر وائی نیٹ ورک کے صدر وسی ای او اور کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال کو ستارہ امتیاز سے نوازا گیا ہے۔

یوم پاکستان کے موقع پر ایوان صدر میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سلمان اقبال کو ستارہ امتیاز کے اعزاز سے نوازا۔

اے آر وائی نیٹ ورک کے سربراہ اور پاکستان سپر لیگ کی اہم فرنچائز کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال کو کھیل بالخصوص کرکٹ کے شعبے میں غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز کا اعزاز عطا کیا گیا ہے۔

صدر مملکت نے تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے دیگر نمایاں افراد کو بھی اپنے اپنے شعبہ جات میں گرانقدر خدمات انجام دینے پر اعزازات سے نوازا ہے۔

سلمان اقبال پی ایس ایل فرنچائز کراچی کنگز کے مالک ہیں جنہوں نے متعدد معیاری کرکٹرز تیار کیے ہیں-

جون 2021 میں سلمان اقبال نے ’90-نائنٹی بیش’ کے نام سے ایک نئی بین الاقوامی کرکٹ لیگ کا بھی اعلان کیا تھا جو جلد ہی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں منعقد ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں