اے آر وائی نیٹ ورک کے سربراہ سلمان اقبال کا بیگم کلثوم نواز کی صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار -
The news is by your side.

Advertisement

اے آر وائی نیٹ ورک کے سربراہ سلمان اقبال کا بیگم کلثوم نواز کی صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

کراچی : اے آر وائی نیٹ ورک کے سربراہ سلمان اقبال نے بیگم کلثوم نواز کی صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی بیماری کی‌ خبر کے بعد دعاؤں اور نیک تمناؤں کا سلسلہ جاری ہے، اے آروائی نیٹ ورک کے سربراہ سلمان اقبال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کلثوم نواز کی صحتیابی کی دعا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

سلمان اقبال نے کہا کہ دعا ہے کہ بیگم کلثوم نواز جلد ٹھیک ہوجائیں۔

یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کو گلے کے کینسرکی تشخیص ہوئی تھی، ڈاکٹرز کا کہنا ہے بیگم کلثوم نوازکا کینسر ابتدائی مراحل میں ہے، جو قابل علاج ہے اور وہ جلد صحت یاب ہو جائیں گی، بیگم کلثوم نواز کا علاج لندن میں ہوگا۔


مزید پڑھیں : کلثوم نواز گلے کے کینسر میں مبتلا


سابق وزیراعظم کی اہلیہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ایک سو بیس کے ضمنی انتخاب کے لئے مسلم لیگ (ن) کی امیدوار ہیں، سابق خاتون اول ضمنی انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے آخری روز لندن روانہ ہوگئی تھیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں