کراچی : اے آر وائی نیٹ ورک کے سی ای او سلمان اقبال نے کہا ہے کہ اےآروائی فیملی کو 19سال ہوچکے ہیںاللہ کا شکر ہے اےآروائی اس جگہ پر کھڑا ہے کہ اچھی کہانی سناسکتا ہے، پوری کوشش ہے اےآروائی نیٹ ورک کو مزید آگے لیکرجائیں۔
تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیٹ ورک کے سی ای او سلمان اقبال نے اے آروائی کی 19ویں سالگرہ کے موقع پر اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں بات کرتے ہوئے کہا 4 سال سے میں اےآروائی کی سالگرہ اسٹوڈیو میں نہیں مناسکا، انشااللہ اگلے سال اے آروائی کی سالگرہ پر اسٹوڈیو میں موجود ہوں گا۔
سلمان اقبال کا کہنا تھا کہ اےآروائی فیملی کو 19سال ہوچکے ہیں ، اےآروائی کے شائقین بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں، اےآروائی کا میڈیا انڈسٹری کیساتھ طویل وقت گزراہے، اللہ کا شکر ہے اےآروائی اس جگہ پر کھڑا ہے کہ اچھی کہانی سناسکتا ہے۔
اے آر وائی نیٹ ورک کے صدر اور سی ای او نے کہا پوری کوشش کروں گا اےآروائی نیٹ ورک کو مزید آگے لیکرجائیں ، اکثر لوگ پوچھتے ہیں کہ اےآروائی شروع کس نے کیا تھا، اےآروائی کا آئیڈیا میرے والد محمد اقبال کا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حاجی عبدالرزاق صاحب کوبہت یادکرتے ہیں ، پہلے 10سال مشکل تھے بعدکے10سال اچھے گزرے، مشکلات کے باوجود پچھلے10سال آسان لگتے ہیں، کوئی بھی مشکل ہواےآروائی فیملی کا ہر ممبر سامنا کرتا ہے۔
سلمان اقبال نے مزید کہا اےآروائی کا اسپورٹس چینل بھی جلد آئے گا، اگلے سال تک اےآروائی اسپورٹس چینل کی کمی بھی پوری کردیں گے۔
خیال رہے دنیا بھر کے کروڑوں ناظرین کا پسندیدہ چینل اے آر وائی نیٹ ورک کی آج19ویں سالگرہ منائی جارہی ہے، 16 ستمبرسنہ دو ہزار کو لندن کے ایک دفتر سے شروع ہونے والا اے آر وائی پاکستان کی شناخت بنا، انیس برس میں اے آر وائی میڈیا انڈسٹری پر چھا گیا۔
مزید پڑھیں : پاکستانیوں کے دل کی آواز : اے آر وائی نیٹ ورک کی19ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے
اے آر وائی نیوز پاکستان میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا سب سے معتبر نیوز چینل ہے، اس کے علاوہ اے آر وائی کیو ٹی وی پاکستان کا سب سے پہلا اور سب سے بڑا مذہبی چینل ہے جس کا طرہ امتیاز مذہبی ہم آہنگی کا فروغ اور دین کا فہم عام کرنا ہے۔
اے آر وائی زندگی ہر گھر میں زندگی کے رنگ بکھیر رہا ہے جبکہ اے آروائی میوزک جدید میوزک میں پاکستان کو عالمی افق پر متعارف کرارہا ہے۔
اے آر وائی فیملی میں عالمی شہرت یافتہ فلم چینل ایچ بی او بھی شامل ہے جہاں ہر روز ہالی ووڈ کی نئی اور بلاک بسٹر فلمیں پاکستان میں پیش کی جاتی ہیں اور نکولوڈین سے کون واقف نہیں جوعالمی سطح پر بچوں کا جانا پہچانا ایک چینل ہے، اور یہ بھی اے آر وائی فیملی کا حصہ ہے۔