شارجہ: افغانستان پریمیئر لیگ کے میچز شارجہ میں جاری ہیں، کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال بھی افغانستان پریمیئر لیگ کا میچ دیکھنے شارجہ اسٹیڈیم پہنچے۔
تفصیلات کے مطابق شارجہ میں افغان پریمیئر لیگ کا دسواں میچ پکتیا پینتھرز اور قندھار نائٹس کے درمیان کھیلا گیا، کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے بھی شارجہ میں میچ دیکھا۔
کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے شارجہ اسٹیڈیم کے ایم ڈی مظہر خان اور بزنس مین عمران چوہدری کے ساتھ میچ دیکھا، دونوں شخصیات ان کے دائیں بائیں بیٹھے تھے۔
شارجہ کے کرکٹ اسٹیڈیم میں افغان کرکٹ بورڈ کے سی ای او شفیق اسٹینک زئی بھی موجود تھے، میچ کے دوران شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم کے وائس چیئرمین والید بُخاطر بھی سلمان اقبال کے ساتھ نظر آئے۔
خیال رہے کہ اسٹار آل راؤنڈر بوم بوم شاہد آفریدی بھی پکتیا پینتھرز کا حصہ ہیں۔ افغان پریمئیر لیگ 05 اکتوبر سے شروع ہوئی ہے جو 21 اکتوبر تک جاری رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی کنگز : سوات سے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز، نوجوانوں کا زبردست جوش وخروش
افغان پریمئیر لیگ میں قندہار نائٹس، بلخ لیجینڈز، کابل زوان، پکتیا پینتھرز اور ننگر ہار لیوپرڈز شامل ہیں، شاہد آفریدی پکتیا پینتھرز کی جانب سے کھیل رہے ہیں۔
شارجہ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والا میچ آفریدی کی ٹیم پکتیا پینتھرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 9 رنز سے جیتا، شاہد آفریدی نے چار اوورز میں صرف تیرہ رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔