ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار سلمان خان کا اپنی ماضی کی محبت ایشوریا رائے اور ان کے شوہر ابھیشیک بچن کی شادی پر دیا گیا ردعمل سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ایک ویڈیو کافی گردش کر رہی ہے جس میں سلمان خان کو ’آپ کی عدالت‘ میں ایشوریا رائے کی شادی پر بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
میزبان نے سوال کیا کہ ماضی میں اخبارات میں خبر شائع ہوئی تھی کہ سلمان خان نے ایشوریا رائے کے گھر کا شیشہ توڑ دیا اور اپنا ہاتھ بھی زخمی کیا۔
اس پر سلمان خان نے کہا کہ اتنے سال گزر گئے لیکن اب وہ کسی کی بیوی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایشوریا رائے نے شادی کیلیے ابھیشیک بچن کو چُنا جس پر مجھے بہت خوشی ہے کیونکہ وہ ایک اچھا انسان ہے۔
That’s called ‘respecting your ex’, and that’s why my respect for him is all the more…! #SalmanKhan pic.twitter.com/OEcX4hyxE6
— Samina Shaikh (@saminaUFshaikh) January 23, 2024
بالی وڈ اسٹار نے مزید کہا کہ اداکارہ کی شادی بہت بڑے خاندان میں ہوئی جہاں وہ خوش ہیں، میاں بیوی آپس میں خوش ہیں یہ بہت اچھی چیز ہے۔
سلمان خان نے کہا کہ میں اُن کیلیے سب سے اچھی چیز یہی چاہتا ہوں کہ وہ ایک خوشگوار زندگی گزاریں۔
ماضی میں سلمان خان اور ایشوریا رائے کی محبت کا قصہ عام تھا۔ محبت کی کہانی اُس وقت شروع ہوئی تھی جب دونوں نے سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’ہم دل دے چکے صنم‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔
سلمان خان اور ایشوریا رائے کافی سنجیدہ تھے لیکن اداکار کے نامناسب رویے کی وجہ سے دونوں میں علیحدگی ہوگئی تھی۔ بعدازاں، ایشوریا نے ابھیشیک بچن سے شادی کر کے زندگی کو آگے بڑھایا جبکہ اب تک رشتہ ازدواج میں منسلک نہیں ہوئے۔