بدھ, اکتوبر 9, 2024
اشتہار

جب سلمان خان کو ایشوریا رائے کا بھائی بننے کیلیے منتخب کیا گیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نہیں بلکہ سلمان خان رومانوی ایکشن فلم ’جوش‘ میں ایشوریا رائے کے بھائی کا کردار نبھانے کے لیے ڈائریکٹر کی پہلی پسند تھے۔

کیا آپ جانتے ہیں؟ بالی ووڈ کی آن اور آف اسکرین جوڑی ایشوریا رائے اور سلمان خان ’ہم دل دے چکے صنم‘ کے بعد ایک بار پھر اسکرین شیئر کرنیوالے تھے۔

وہ اسکرین پر بھائی بہن کا کردار نبھا سکتے لیکن بعد میں ’جوش‘ میں شاہ رخ نے یہ کردار ادا کیا۔

- Advertisement -

ایشوریا رائے نے انکشاف کیا کہ منصور علی خان کی فلم کی ابتدائی کاسٹنگ میں شاہ رخ اور چندر چور سنگھ کی جگہ سلمان خان اور عامر خان شامل تھے۔

انہوں نے کہا کہ میرے بھائی کا کردار سلمان خان نے نبھانا تھا جبکہ چندر چور سنگھ کا رول عامر خان نے نبھانا تھا اور میں نے اس کے لیے رضامندی بھی ظاہر کردی تھی۔

واضح رہے کہ سلمان خان اور ایشوریا رائے 1999 سے 2002 تک ڈیٹنگ کرتے رہے اور ان کے تعلقات کی خبریں بھارتی میڈیا کی زینت بنتی رہی ہیں۔

علاوہ ازیں فلمساز منصور خان کی جوش میں شاہ رخ خان، ایشوریا رائے، چندر چور سنگھ اور شرد کپور نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے اور فلم جون 2000 کو سنیما گھروں کی زینت بنی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں