تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

گینگسٹر لارنس بشنوئی کا سلمان خان کو قتل کرنے سے متعلق اہم انکشاف

ممبئی: گینگسٹر لارنس بشنوئی نے بالی وڈ کے سُپر اسٹار سلمان خان کو قتل کرنے کیلیے منصوبہ بندی کرنے کا انکشاف کر دیا۔

گینگسٹر لارنس بشنوئی آنجہانی پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کو قتل کرنے کے جرم میں تہاڑ جیل میں قید ہے۔ گینگسٹر کے گروہ کی جانب سے سلمان خان کو متعدد بار قتل کی دھمکیاں مل چکی ہیں۔

لارنس بشنوئی نے اب نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی حکام کے سامنے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ وہ سُپر اسٹار کے قتل کی منصوبہ بندی کر چکا تھا۔

گینگسٹر نے بتایا کہ سلمان خان کا نام میرے 10 اہم ٹارگیٹس کی فہرست میں تھا، ہم ممبئی میں اداکار کی رہائشگاہ کی ریکی بھی کر چکے تھے لیکن مجھے گرفتار کرلیا گیا۔

سلمان خان نے سال 1998 میں کالے ہرن کا شکار کیا تھا جس کے بعد ایک تنازع کھڑا ہوگیا تھا۔ لارنس بشنوئی کا کہنا ہے کہ ’میں اور میری برادری سلمان خان کو کالا ہرن کیس میں کبھی معاف نہیں کریں گے۔ اپنے فیصلے پر تب ہی نظرِ ثانی کریں گے جب وہ عوام سے سرِ عام معافی مانگیں گے۔‘

’دھمکیوں سے اب ڈر محسوس ہوتا ہے‘

گزشتہ ماہ ایک انٹرویو میں سلمان خان نے دھمکیوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ میرے لیے اکیلے گھومنا یا سڑک پر بائیک چلانا ممکن نہیں رہا، قتل کی دھمکیوں سے اب ڈر محسوس ہوتا ہے۔

انہوں نے بتایا تھا کہ جہاں بھی جاتا ہوں سکیورٹی ساتھ ہوتی ہے، سب سے زیادہ مسئلہ ٹریفک میں ہوتا ہے جہاں میری سکیورٹی ٹیم کی گاڑیوں کی وجہ سے عام شہری پریشان ہوتے ہیں اور مجھے عجیب یا غصے والی نظروں سے دیکھتے ہیں۔

’جان کو سنگین خطرہ لاحق ہے اس لیے سکیورٹی ساتھ ہوتی ہے۔ مجھے سکیورٹی کے حوالے سے جیسا کہا جاتا ہے میں عمل کرتا ہوں۔‘

انٹرویو میں سلمان خان نے یہ بھی کہا تھا کہ ’میرے اردگرد اتنی بندوقیں ہیں کہ بعض اوقات میں خود سے بھی ڈرتا ہوں۔‘ اداکار نے اس جملے کی وضاحت نہیں دی کہ انہوں نے ایسا کیوں کہا۔

Comments

- Advertisement -