تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سلمان خان اور اکشے کمار 19 سال بعد ایک ساتھ، ویڈیو وائرل

بالی ووڈ کے ایکشن ہیروز سلمان خان اور اکشے کمار 19 سال بعد ایک ساتھ اسکرین پر نظر آئے جس کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

اداکار اکشے کمار نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سلمان خان کے ساتھ ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں فم ’سیلفی‘ کے گانے میں کھلاڑی پر ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اکشے نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’جب میں کھلاڑی پر سلمان خان نے ڈانس کیا تو انہیں اس گانے کی دھن کو سمجھنے میں بمشکل چند سیکنڈز لگے۔ُ

اداکار نے لکھا کہ ’سلمان کا ڈانس کرنا تھا کہ پھر کیا بھائی بس دھوم مچ گئی۔‘

اکشے کمار اور سلمان خان کی ویڈیو کو اب تک لاکھوں کی تعداد میں ویوز مل چکے ہیں جبکہ مداحوں کی جانب سے ویڈیو کو پسند کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ اداکار اکشے کمار، عمران ہاشمی کی فلم ’سیلفی‘ رواں ماہ 24 فروری کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی جبکہ اس کے ہدایت کار راج مہتا ہیں جبکہ فلم ’ڈرائیونگ لائسنس‘ کا ری میک ہے۔

فلم میں اکشے کمار سپر اسٹار کا کردار نبھا رہے ہیں جبکہ عمران ہاشمی پولیس افسر ہیں، دیگر کاسٹ میں نشرت بھروچا اور ڈایانا پینٹی شامل ہیں۔

’سیلفی‘ کی کہانی عمران ہاشمی کے بیٹے کے گرد گھومتی ہے جو اکشے کمار (وجے) کے ساتھ سیلفی لینے کے خواہشمند ہوتے ہیں لیکن وہ اس میں ناکام رہتے ہیں پھر اکشے انہیں جھاڑ دیتے ہیں جس کے بعد سپر اسٹار اور سپر فین کے درمیان جنگ شروع ہوجاتی ہے۔

Comments

- Advertisement -