ہفتہ, اپریل 5, 2025
اشتہار

سلمان خان نے ’ٹائیگر 3‘ کا پوسٹر جاری کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار سلمان خان نے اپنی آئندہ ریلیز ہونے والی فلم ’ٹائیگر 3‘ کا پوسٹر جاری کر کے مداحوں کو خوش کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان اپنی دیرینہ دوست کترینہ کیف کے ہمراہ ’ٹائیگر 3‘ میں نظر آئیں گے جس کی عکس بندی حتمی مرحلے میں پہنچ گئی۔

آج سلمان خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر فلم کا پوسٹر جاری کیا جس میں انہیں اور کترینہ کیف کو بھرپور ایکشن میں دیکھا جا سکتا ہے۔

سُپر اسٹار نے کیپشن میں لکھا ’آ رہا ہوں۔ ٹائیگر 3 آن دیوالی 2023۔ بڑی اسکرین پر اس کا مزا لیں۔ فلم ہندی، تمل اور تیلگو میں ریلیز ہوگی۔‘

ادھر کترینہ کیف نے انسٹاگرام کے ذریعے فلم کا پوسٹر جاری کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’کوئی حد نہیں۔ کوئی خوف نہیں۔ پیچھے نہیں ہٹنا۔‘

فلم رواں سال 10 نومبر کو سنیما گھروں میں نمائش کیلیے پیش کی جائے گی جس میں اداکار عمران ہاشمی بھی جلوہ گر ہوں گے۔ فلم کے ڈائریکٹر منیش شرما ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں