ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

سلمان خان اور مادھوری نے ’ہم آپ کے ہیں کون‘ کی یاد تازہ کردی

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کی معروف اداکار سلمان خان اور مادھوری نے بلاک بسٹر فلم ’ہم آپ کے ہیں کون‘ کی یاد تازہ کردی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار سلمان خان اور مادھوری ڈکشت کی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنی فلم ’ہم آپ کے ہیں کون‘ کے ڈائیلاگ کی ادائیگی کررہے ہیں۔

مادھوری کسی شو میں فلم کے وہی ڈائیلاگ دہراتی ہیں جو وائرل ہوگئے تھے۔

- Advertisement -

گزشتہ دنوں نے یہ ویڈیو شیئر کی گئی جسے لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور دونوں اداکاروں کے لیے تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ ہم آپ کے ہیں کون میں سلمان خان اور مادھوری کے علاوہ ریکھا شہانے، موہنش بہل، سورج برجاتیا، ریما لاگو، انوپم کھیر ودیگر نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

سلمان خان اور مادھوری کے اس کے علاوہ بھی دیگر فلموں میں ساتھ کام کیا لیکن مداح ہم آپ کے ہیں کون کو آج تک نہیں بھول سکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں